بول چال میں اتار چڑھاؤ اور وقفوں کو تحریر میں ظاہر کرنے کے لئے اور دیگر مقاصد کے لئے کچھ خاص علامات یا symbols استعمال کرتے ہیں۔ ان کو مجموعی طور پر punctuation marks کہتے ہیں۔ انگریزی زبان میں مندرجہ ذیل punctuation marks استعمال ہوتے ہیں:
full stop or period .
question mark ?
exclamation mark !
colon :
semicolon ;
hyphen –
dash –
parentheses ( )
brackets [ ]
ellipsis …
apostrophe ’
quotation marks ‘ ’ or “ ”
slash /
comma ,
یہاں پر چند بہت زیادہ استعمال ہونے والے punctuation marks کے انتہائی ضروری استعمالات کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔
Stops
اوپر دیے گئے کچھ symbols کو ہم sentences کے آخر میں استعمال کرتے ہیں۔ ان کو stops کہا جاتا ہے۔ stops مندرجہ ذیل ہیں:
full stop or period .
question mark ?
exclamation mark !
● question mark ان sentences کے آخر میں لگایا جاتا ہے جو کسی auxiliary verb یا helping verb سے شروع ہوتے ہیں اور ان سے کوئی سوال پوچھا جاتا ہے۔ ایسے sentence کو interrogative sentences کہتے ہیں، مثلاً:
Is she in the garden?
When does the sun rise?
یاد رکھیں کہ indirect questions کے آخر میں full stop استعمال کرتے ہیں، مثلاً:
She asked why everybody was absent that day.
● ایسے sentences جن میں کوئی حقیقت بتائی جائے انہیں affirmative sentences کہتے ہیں۔ ایسے sentences جن میں کسی بات یا حقیقت کا انکار کیا جائے انہیں negative sentences کہتے ہیں۔ ان میں عموماً auxiliary verb کے بعد not استعمال کیا ہوتا ہے۔ ان کے آخر میں full stop یا period استعمال کرتے ہیں ، مثلاً:
Karachi is the capital of Sindh.
Lahore is not the largest city in Pakistan.
● کچھ sentences خوشی، غم یا افسوس کے جذبات کے اظہار کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ایسے sentences میں بعض اوقات کچھ ایسے الفاظ بھی استعمال ہوتے ہیں جو اسی مقصد کے لیے ہوتے ہیں، مثلاً oh God, alas, bravo, hurrah وغیرہ۔ یہ الفاظ interjections کہلاتے ہیں۔ اس طرح کے sentences کو exclamatory sentences کہتے ہیں۔ ان کے آخر میں exclamation mark یا exclamatory mark لگایا جاتا ہے۔ interjection کو باقی sentence سے comma کے ذریعے الگ کر دیا جاتا ہے مثلاً:
Wow, we’ve done it!
What a powerful stroke!
stop کے علاوہ باقی punctuation marks کسی بھی sentence میں کہیں بھی اپنے rules کے مطابق استعمال ہوتے ہیں۔
Apostrophe
apostrophe مندرجہ ذیل مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے:
● possession یا ملکیت ظاہر کرنے کے لیے
Ali’s books | teacher’s day | a cat’s paw |
● کچھ grammatical words کو مختصر کرنے کے لیے ۔ ان مختصر forms کو contractions کہتے ہیں، مثلاً:
’s = is/has | as in | he’s, she’s, it’s |
’m = am | as in | I’m |
’re = are | as in | we’re |
’ll = will/shall | as in | we’ll, he’ll |
’ve = have | as in | you’ve, they’ve |
’d = would/had | as in | I’d, you’d |
n’t = not | as in | aren’t, haven’t, hasn’t, don’t, doesn’t |
won’t = will not | as in | they won’t |
● بعض اوقات عام الفاظ میں omit یا حذف کیے گئے الفاظ کو ظاہر کرنے کے لئے بھی apostrophe استعمال کرتے ہیں، مثلاً:
’cause = because | d’you = do you | ’em = them |
● single letters کو plural بنانے کے لئے apostrophe استعمال کرتے ہیں، مثلاً:
p’s and q’s | i’s and t’s |
Comma
comma مندرجہ ذیل مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے:
● ایک ہی part of speech کے مختلف الفاظ جب اکٹھے آئیں تو انہیں ایک دوسرے سے الگ کرنے کے لیے۔
He is tall, good-looking and sensible.
They came, ate and left.
بعض اوقات and سے پہلے بھی اس صورت میں comma استعمال کرتے ہیں۔ اسے oxford comma کہتے ہیں۔
● بعض sentences کے دو حصے ہوتے ہیں۔ ان حصوں کو الگ کرنے کے لیے comma استعمال کرتے ہیں، ایسے sentences عموماً if یا when سے شروع ہوتے ہیں۔
When I am in London, I go to the theatre.
If anyone calls, do not disturb me.
● بعض اوقات کچھ الفاظ اپنے سے پہلے آنے والے noun کا تعارف کراتے ہیں۔ ایسے تعارفی الفاظ (defining phrase) کو باقی sentence سے الگ کرنے کے لیے commas استعمال کرتے ہیں۔
Iqbal, the great poet, was born in Sialkot.
● Zara said, you said, he said وغیرہ کے الفاظ کے بعد کسی کی کہی ہوئی بات سے پہلے ۔ اس صورت میں کہی ہوئی بات quotation marks میں لکھی جاتی ہے۔
He said, ‘I am not coming.’
Zara said, ‘They will get late.’
Plato said, ‘The pen is mightier than the sword.’
● کسی list میں items کو الگ الگ کرنے کے لیے۔
Call these boys: Ali, Rashid, Zohaib, Tanvir and Kamal.
● جب کسی کو مخاطب کریں تو اس کے نام وغیرہ کو باقی sentence سے comma کے ذریعے الگ کریں، مثلاً:
This way, sir.
Madam, what can I do for you?
● yes یا no کو باقی sentence سے الگ کرنے کے لئے، مثلاً:
~ Are you going with us?
~ Yes, I am. / No, I’m not.
Colon
colon مندرجہ ذیل مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے:
● کسی list کو متعارف کرانے کے لیے ، مثلاً:
Five of the students were absent: Nazish, Naila, Sehrish, Tania and Zara.
● کسی quotation سے پہلے ، مثلاً:
Shakespeare said: They stumble who run fast.
● colon سے پہلے آنے والے word یا phrase کے بارے میں اضافی معلومات دینے کے لیے ، مثلاً:
This year she took up a new sport: badminton.
اس صورت میں اضافی معلومات اگر مکمل sentence میں دی جائیں تو اسے small letter سے شروع کریں، مثلاً:
There is only one way to enjoy holidays: go to the nearest resort.
البتہ American English میں ایسی صورت میں colon کے بعد Capital letter استعمال کرتے ہیں۔
Dash
dash کو مندرجہ ذیل مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں:
● خیالات میں اچانک تبدیلی ظاہر کرنے کے لئے، مثلاً:
Mary, could you – no, Mikey, don’t touch the sharp knife! – Mary, could you please set the table?
● تفصیلات بتانے اور ان کو باقی معلومات سے الگ کرنے یا کسی بات کو واضح کرنے کے لئے ، مثلاً:
Travelling – that is, travelling by public transit – can be a relaxing activity also.
● اگر تفصیلات میں commas آتے ہوں تو انہیں باقی معلومات سے الگ کرنے کے لئے، مثلاً:
Three of us – Hazel, Betty and me – were absent yesterday.
● کسی فہرست کو جملے سے الگ کرنے کے لئے، مثلاً:
Dishes, laundry, dusting – they’re all done now, and I need a rest.
Hyphen
● hyphen بنیادی طور پر compound words کو جوڑنے کے کام آتا ہے، مثلاً:
mother-in-law | up-to-date | commander-in-chief |
اگر کوئی لفظ سطر کے آخر پر مکمل نہ ہو تو اس کے باقی syllables کو hyphen استعمال کرنے کے بعد اگلی سطر میں لکھتے ہیں۔ اس صورت میں dictionaries میں الفاظ کے درمیان میں dots دیے ہوتے ہیں۔ الفاظ کو dots کے مقام پر hyphen لگا کر توڑا جا سکتا ہے، مثلاً:
es‧sen‧tial | fun‧da‧men‧tal | ne‧ces‧sa‧ry | con‧se‧quence |
● وقت، فاصلے یا دیگر مقداروں کے درمیان وقفے کو ظاہر کرنے کے لئے hyphen استعمال کرتے ہیں۔ اس صورت میں یہ to کی بجائے استعمال ہوتا ہے، مثلاً
9am-5pm | a-z | 1999-2017 | 250-430 persons |
● compound numbers کے درمیان hyphen استعمال کرتے ہیں، مثلاً:
twenty-three | ninety-nine | seventy-two |
Quotation marks
quotation marks کو inverted commas بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دو طرح کے ہیں:
single quotation marks ‘…’
double quotation marks “…”
British English میں اکثر single quotation marks استعمال ہوتے ہیں۔ جب کہ American English میں عموماً double quotation marks کو ترجیح دی جاتی ہے۔ دونوں میں سے کسی کا بھی استعمال درست ہے، البتہ آپ اپنی تحریر میں کسی ایک پر قائم رہیں۔
● جب کوئی اپنی یا کسی اور کی بات کو ہو بہو لفظ بلفظ بیان کرے تو اسے quotation marks میں بند کرتے ہیں، مثلاً:
Nabila said, ‘The radio is too loud.’
اس ضمن میں مندرجہ ذیل باتیں ذہن نشین کریں:
● عموماً ending punctuation کو بھی quotation marks میں بند کیا جاتا ہے۔
● reporting clause اور direct speech کو commas کے ذریعے ایک دوسرے سے الگ کیا جاتا ہے۔ comma کی بجائے colon (:) بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں quotation marks استعمال نہیں کیے جائیں گے، مثلاً:
Nabila said: The radio is too loud.
یہ طریقہ مختلف افراد کی گفتگو کو بیان کرنے یا drama/play کے مختلف کرداروں کے dialogues بیا ن کرنے کے لیے عموماً استعمال کیا جاتا ہے، اس صورت میں صرف speaker کا نام لکھا جاتا ہے، مثلاً:
A: Where is the phone?
B: It’s on the cradle, there.
● direct speech میں کہی گئی بات کو اگر دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے تو پہلے حصے کے آخر میں comma استعمال کرتے ہیں، مثلاً:
‘The radio,’ Nabila complained, ‘is too loud.’
● اگر reporting clause آخر میں ہو تو direct speech میں declarative sentence کے بعد comma لگا کر ending quotation mark لگائیں، جب کہ interrogative sentence کی صورت میں question mark لگا کر ending quotation mark لگائیں، مثلاً:
‘The radio is too loud,’ Nabila complained.
‘Is the radio too loud?’ Nabila asked.
● کتابوں، نظموں، مضامین، کہانیوں وغیرہ کے titles کو لکھتے ہوئے ان کو واضح کرنے کے لئے ان کے گرد quotation marks استعمال کرتے ہیں، مثلاً:
‘Daffodils’ is a great poem by William Wordsworth.
‘The Sealed Nectar’ is a concise biography of Muhammad ﷺ.
طباعت میں ان کو italics میں دے دیا جاتا ہے۔ اس صورت میں quotes استعمال نہیں کرتے، مثلاً:
Daffodils is a great poem by William Wordsworth.
The Sealed Nectar is a concise biography of Muhammad ﷺ.
● گفتگو یا تحریر میں کسی لفظ یا الفاظ کو اہمیت دینے، مخصوص الفاظ واضح کرنے یا الفاظ کے مزاحیہ یا طنزیہ استعمال کی نشان دہی کے لئے بھی quotes استعمال کرتے ہیں، مثلاً:
You mean your ‘boss’ is less educated than you?
The right word for this sense is ‘sociable’, not ‘social’.