time ایک universal truth ہے۔ اِس کی مختلف تعریفیں کی جا سکتی ہیں۔ آسانی کے لیے ہم اسے واقعات کی ترتیب سمجھ لیتے ہیں۔ جو واقعات موجودہ لمحے میں ہو رہے ہیں وہ present ہیں، جو اِس سے پہلے کسی بھی لمحے میں ہوئے وہ past ہیں، اور وہ جو بعد کے کسی لمحے میں ہوں گے future ہیں۔ ہر لمحہ گزر کر past بنتا جا رہا ہے اور ہم تیزی سے future کی طرف رواں دواں ہیں، دنیا بھر میں time کو present, past اور future میں تقسیم سمجھا جاتا ہے۔ یہ کسی زبان یا علاقے سے مخصوص نہیں۔
time کے برعکس tense زبانوں سے مخصوص ایک حقیقت ہے۔ مختلف زبانوں میں tenses کی تعداد مختلف ہوتی ہے۔ Chinese میں کوئی tenses نہیں ہوتے۔ Arabic میں دو tenses ہیں، ماضی، مضارع۔ tenses کا کام زبان میں وقت کو ظاہر کرنا ہے۔
مختلف زبانیں مختلف طرح سے یہ کام کرتی ہیں۔ یہاں ہم صرف English tenses پر بات کریں گے۔
English language میں دو tenses ہیں، present اورpast۔ پڑھنے پڑھانے میں آسانی کے لیے یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ تیسرا tense یعنی future بھی ہے۔ ہر tense کے دو aspects بھی ہیں یعنی progressive اورperfective ۔ ان دونوں aspects کے ملنے سے perfect progressive بنتا ہے، اِس طرح ہمارے پاس ہر tense کی چار subtypes ہیں:
- simple
- progressive
- perfect
- perfect progressive
چوں کہ English میں کسی verb کی future form نہیں ہے، اِس لیے future tense بھی نہیں ہے۔ البتہ will/shall جیسے modal verbs اور بعض دوسرے طریقوں سے future کا اظہار کیا جاتا ہے۔
Leave a Reply