The simple present tense

present کو ہم now سے بیان کر سکتے ہیں۔ موجودہ لمحے میں ہونے والا کام present میں ہو رہا ہے۔

انگریزی زبان میں present کو کچھ past اور کچھ future میں extend کیا جاتا ہے یعنی اسے ہم timeline پر یوں ظاہر کر سکتے ہیں:

Simple present: I, we, you, they, or plural subject

simple present tense میں I, we, you, they یا کسی plural subject کے ساتھ present form of the verb استعمال ہوتی ہے۔ یہ tense مندرجہ ذیل مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے:

● ایسے حقائق یا واقعات بیان کرنے کے لیے جو ہمیشہ کے لیے درست ہوتے ہیں اور کسی خاص وقت سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ انہیں state present  کہتے ہیں، مثلاً:

We live near the lake.ہم جھیل کے قریب رہتے ہیں۔
Two and three make five.دو اور تین پانچ ہوتے ہیں۔
They go to the theatre every Sunday.ہر اتوار کو وہ تھیٹر جاتے ہیں۔
You work hard all day.تم دن بھر محنت کرتے ہو۔/ آپ دن بھر محنت کرتے ہیں۔
I eat breakfast early in the morning.میں صبح جلدی ناشتہ کرتا ہوں۔
People often go shopping.لوگ اکثر خریداری کرنے جاتے ہیں۔

state present ایسے حقائق و واقعات کو ظاہر کرتا ہے جو پہلے سے ہوتے آ رہے ہیں، اب ہو رہے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے ، مثلاً You work hard یا “تم محنت کرتے ہو” کا مطلب ہے تم محنت کرتے تھے، محنت کرتے ہو اور محنت کرتے رہو گے کیوں کہ یہ تمہاری خاصیت ہے۔

● عادات کو بیان کرنے کے لیے:

You run fast.تم تیز دوڑتی ہو۔
We go to Lahore every year.ہم ہر سال لاہور جاتے ہیں۔
Shops open at nine.دکانیں نو بجے کھلتی ہیں۔
They drink tea in the morning.وہ صبح چائے پیتے ہیں۔

یہ استعمال habitual present کہلاتا ہے۔ habit سے مراد کوئی کام مخصوص وقفے سے یا کسی خاص routine سے یا کسی خاص موقعے پر ہمیشہ کرنا ہے۔

● ایسے واقعات کو ظاہر کرنے کے لیے جو قریب قریب اسی لمحے شروع ہوئے اور مکمل ہو گئے، مثلا

Commentaries

The players go to the pavilion.کھلاڑی پویلین میں جاتے ہیں۔
The umpires decide the game.امپائر کھیل کا فیصلہ کرتے ہیں۔

Demonstrations

I enclose the form of application.میں درخواست فارم بند کرتا ہوں۔/میں نے درخواست فارم بند کیا۔
I dip the fruit into water.میں پھل پانی میں ڈبوتی ہوں۔/میں نے پھل پانی میں ڈبویا۔

Performatives

I apologize.میں معذرت چاہتی ہوں۔
We thank you.ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ استعمال instantaneous present کہلاتا ہے۔

یہ تینوں استعمالات timeline پر اِس طرح ظاہر کیے جا سکتے ہیں۔

ہم نے دیکھا کہ عموماً simple present tense میں الفاظ کی ترتیب اس طرح ہوتی ہے:

Subject + present form of the verb + object (+ adverb).

● مستقبل قریب میں ہونے والے واقعات کو ظاہر کرنے کے لیے:

The trains leave at 8 in the evening.گاڑیاں 8 بجے شام کو روانہ ہوں گی۔
My parents come today.میرے والدین آج آئیں گے / آ رہے ہیں۔

simple present کے اُردو  sentences کے آخر میں اکثر”تا ہوں”، “تے ہیں”، “تے ہو”، “تا ہے”، “تی ہے” وغیرہ آتے ہیں۔ ترجمہ کرتے وقت اِس کی بجائے situation اور time کے مطابق مناسب tense استعمال کرنا موزوں ہے۔

Simple present tense: he, she, it or singular subject

اِس  tense میں اگر he, she, it یا کوئی singular noun phrase بطور subject استعمال ہو تو 3rd singular present form of the verb  استعمال ہوتی ہے۔ یہ present form of the verb کے آخر میں s- یا es- کے اضافے سے بنتی ہے۔ اِس کے لیے مندرجہ ذیل spelling rules ذہن میں رکھیں:

● اگر کسی  verb کے آخر میں x, -ch, -sh, -ss یا o ہو تو اس کے آخر میں es- کا اضافہ کریں، مثلاً:

kiss ~ kisses

rush ~ rushes,

watch ~ watches

mix ~ mixes

go ~ goes

do ~ does

● اگر کسی verb کے آخر میں y ہو اور اُس سے پہلے کوئی consonant واقع ہو تو y کو i سے بدل دیں اور es- کا اضافہ کر دیں، مثلاً:

carry ~ carries

copy ~ copies

try ~ tries

● اگر کسی verb کے آخر میں y ہو اور اُس سے پہلے کوئی vowel واقع ہو تو s- کا اضافہ کریں، مثلاً:

obey ~ obeys

say ~ says

pray ~ prays

● اِن کے علاوہ باقی تمام plain present forms کے ساتھ s- کا اضافہ کرنے سے وہ 3rd singular present میں بدل جاتی ہیں۔

اوپر دیے گئے استعمالات میں اِس tense کی مزید مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:

State present

Water consists of hydrogen and oxygen.پانی ہائیڈروجن اور آکسیجن پر مشتمل ہوتا ہے۔
The earth moves round the sun.زمین سورج کے گرد گھومتی ہے۔
She knows several languages.وہ بہت سی زبانیں جانتی ہے۔ / اُسے بہت سی زبانیں آتی ہیں۔
Everyone likes Pakistan.سب پاکستان کو پسند کرتے ہیں۔/پاکستان سب کو پسند ہے۔
This soup tastes delicious.اِس سُوپ کا ذائقہ مزے دار ہوتا ہے۔

Habitual present

She makes her own dresses.وہ اپنے  لباس خود بناتی ہے۔
My dog barks a lot.میرا کتا بہت بھونکتا ہے۔
He gets new books every week.وہ ہر ہفتے نئی کتابیں لیتا/خریدتا ہے۔

Instantaneous present

Black passes the ball to Fernandez . . . Fernandez shoots!بلیک نے گیند فریننڈز کی طرف بڑھائی . . .  فریننڈز نے گیند کو ٹھوکر لگا  دی!
Here comes the winner!لیجیے، جیتنے والا آ گیا!

Simple present referring to the future

The plane leaves for Istanbul at 8.طیارہ 8 بجے استنبول کے لیے روانہ ہو گا۔
She turns eight today.وہ آج آٹھ سال کی ہو جائے گی۔

ہم نے دیکھا کہ اگر he, she, it, singular NP بطور subject استعمال ہوں تو simple present tense میں الفاظ کی ترتیب عموماً یوں ہوتی ہے:

Subject + 3rd singular present form of the verb + object (+ adverb).

Simple present tense: Negatives

● simple present tense کے negative sentences میں plain present form of the verb استعمال کرتے ہیں۔

● اگر I, we, you, they, plural NP بطور subject استعمال ہوں تو negative بنانے کے لیے do not استعمال کریں۔

● اگر he, she, it یا کوئی singular noun phrase بطور subject استعمال ہو تو negative بنانے کے لیے does not استعمال کریں۔

They live in Karachi.و ہ کراچی میں رہتے ہیں۔
They do not live in Karachi.وہ کراچی میں نہیں رہتے۔
She likes potatoes.اُسے آلو پسند ہیں۔
She does not like potatoes.اُسے آلو پسند نہیں۔

عموماً sentences کی  structure اِس طرح ہوتی ہے:

Subject + do/does not + plain present verb + object (+ adverb).

اب آپ پہلے جو examples پڑھ آئے ہیں انہیں negatives میں تبدیل کر کے teacher کو دکھائیں۔

مزید مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:

They do not speak French.وہ فرانسیسی نہیں بولتیں۔
Students do not finish their homework.طلباء  گھر پر کرنے کا کام ختم نہیں کرتے۔/
طالبات گھر کرنے کا کام ختم نہیں کرتیں۔
My friends do not understand me.میرے دوست مجھے نہیں سمجھتے۔
He does not study here.وہ یہاں نہیں پڑھتا۔
The little boy does not push the little girl.ننھا لڑکا ننھی لڑکی کو دھکا نہیں دیتا۔
She does not sing songs.وہ گیت نہیں گاتی ہے۔

● اِن میں don’t یا doesn’t بطور contractions استعمال کرتے  ہیں۔

Simple Present Tense: Interrogatives

● simple present tense کے interrogative sentences یا questions میں بھی plain present form of the verb ہی استعمال ہوتی ہے۔

● اگر I, we, you, they یا کوئی  plural noun phrase بطور subject استعمال ہو تو questions میں do بطور  auxiliary verb  استعمال کریں، مثلاً:

You teach English.
Do you teach English?

● اگر he, she, it یا کوئی singular noun phrase بطور subject استعمال ہو تو question میں does بطور auxiliary verb استعمال کریں، مثلاً:

She likes sandwiches.
Does she like sandwiches?

● questions لکھتے ہوئے ان کے آخر میں interrogation mark یعنی ? استعمال کرنا مت بھولیں۔

آپ نے پہلے جو affirmative sentences کی  examples پڑھی تھیں انہیں questions میں تبدیل کر کے teacher کو دکھائیں۔

questions کی مزید مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:

Do they drink milk daily?کیا وہ روزانہ دودھ پیتے ہیں؟
Do they keep your money safe?کیا وہ تمھاری رقم محفوظ رکھتے ہیں؟
Do I follow you?کیا میں تمہارا پیچھا کرتی ہوں؟
Do we look beautiful?کیا ہم خوب صورت دکھائی دیتی ہیں؟
Do Ali and Nida run fast?کیا علی اور ندا تیز دوڑتے ہیں؟
Does she revise her lessons?کیا وہ اپنے اسباق دہراتی ہے؟
Does he help his sister?کیا وہ اپنی بہن کی مدد کرتا ہے؟
Does it smell bad?کیا اِس سے بدبو   آ تی ہے / آ رہی ہے؟
Does Ayesha recite the Quran regularly?کیا عائشہ باقاعدگی سے قرآن کی تلاوت کرتی ہے؟

آپ نے دیکھا کہ questions میں الفاظ کی ترتیب عموماً اس طرح ہوتی ہے:

Do/does + subject + present form of the verb + object (+adverb)?

● wh-questions میں wh-words عموماً sentence کے شروع میں آتے ہیں، مثلاً:

When does the sun rise?سورج کب طلوع ہوتا ہے؟
Where does this road lead to?یہ سڑک کس طرف جاتی ہے؟
Why does the child cry?بچہ کیوں روتا ہے؟
What do they do at nights?وہ راتوں کو کیا کرتے ہیں؟
How do you fill this can?آپ یہ کین کیسے بھرتے ہیں؟

Exercises

Exercise 1

Fill in the blanks using the correct form of the verb. Pay attention to subjects, and sentence types: negative, interrogative or affirmative. Share your tips with your peers.

  1. Ten times ten ____________ hundred. (make)
  2. Time ____________ very quickly. (pass)
  3. Spiders don’t ____________ me. (frighten)
  4. She ____________ my job. (like)
  5. Martha ____________ what she ____________. (do, want)
  6. How do you ____________ to work? (get)
  7. Do you ____________ that meat is ok to eat? (think)
  8. Does it ____________? (hurt)
  9. I ____________ with everything you say. (agree)
  10. What time does she ____________? (land)

Exercise 2

Use do or does.

  1. They _____________ not start back to school until Monday.
  2. _____________ you get there by bus?
  3. She _____________ not read every night before sleeping.
  4. Laila _____________ not like the ferry.
  5. How _____________ they live there?
  6. When _____________ it rain?
  7. _____________ she repay the debt soon?
  8. What time _____________ you land?
  9. She _____________ not forget anything.
  10. When _____________ they arrive in China?

Exercise 3

Translate into Urdu the sentences in exercises 1 and 2 above after giving correct answers.

Exercise 4

Change the type of the following sentences. Make sure that each sentence has a set of affirmative, negative and interrogative sentences.

  1. A man rescues the child from the lake.
  2. The lesson starts at 9.30 every day.
  3. She doesn’t get late.
  4. This colour doesn’t hurt me.
  5. Do you believe me?
  6. It looks terrible.
  7. That pasta doesn’t smell good.
  8. You don’t know everything.
  9. He always tells lies.
  10. Eagles fly high in the sky.

Answers to Exercises

Exercise 1

  1. Makes
  2. Passes
  3. Frighten
  4. Likes
  5. does, wants
  6. get
  7. think
  8. hurt
  9. agree
  10. land

Exercise 2

  1. Do
  2. Do
  3. does
  4. does
  5. do
  6. does
  7. Does
  8. do
  9. does
  10. do

Exercise 3

Translation of exercise 1

  1. دس ضرب دس سو بنتے ہیں۔
  2. وقت بڑی تیزی سے گزر جاتا ہے۔
  3. مجھے مکڑیوں سے ڈر نہیں لگتا۔
  4. اسے میری نوکری پسند ہے/ وہ میری نوکری پسند کرتی ہے۔
  5. مارتھا جو چاہتی ہے وہ کرتی ہے۔
  6. آپ کام پر کیسے جاتے ہیں۔
  7. کیا آپ کا خیال ہے کہ یہ گوشت کھانا ٹھیک ہے؟
  8. کیا یہ تکلیف دہ ہے؟
  9. آپ جو بھی کہتے ہیں مجھے اُس سے اتفاق ہے۔
  10. اُس کی فلائٹ کب پہنچے گی؟

Translation of exercise 2

  1. سوموار تک وہ سکول دوبارہ شروع نہیں کریں گی۔
  2. کیا آپ وہاں بس سے جاتے ہیں؟
  3. وہ ہر رات روز سونے سے پہلے نہیں پڑھتی۔                
  4. لیلیٰ کو یہ فیری پسند نہیں۔
  5. وہ وہاں کیسے رہتے ہیں؟
  6. بارش کب ہوتی ہے؟
  7. کیا وہ قرض جلد ادا کرتی ہے؟
  8. آپ کی فلائٹ کب پہنچے گی؟
  9. اسے کچھ نہیں بھولتا۔/ وہ کچھ نہیں بھولتی۔
  10. وہ چین میں کب پہنچیں گے/گی؟

Exercise 4

  1. A man does not rescue the child from the lake.
    Does a man rescue the child from the lake?
  2. The lesson does not start at 9.30 every day.
    Does the lesson start at 9.30 every day?
  3. She gets late.
    Does she get late?
  4. This colour hurts me.
    Does this colour hurt me?
  5. You believe me.
    You don’t believe me.
  6. It doesn’t look terrible.
    Does it look terrible?
  7. That pasta smells good.
    Does that pasta smell good?
  8. You know everything.
    Do you know everything?
  9. He doesn’t always tell lies.
    Does he always tell lies?
  10. Eagles do not fly high in the sky.
    Do eagles fly high in the sky?

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *