The simple past tense

past کو ہم then سے بیان کر سکتے ہیں۔ موجودہ لمحے یا present سے پہلے جو بھی ہوا وہ past event ہے۔ timeline پر اسے یوں ظاہر کیا جا سکتا ہے:

Simple past tense: Affirmative sentences

simple past tense میں past form of the verb استعمال ہوتی ہے۔ عموماً یہ plain present کے آخر میں ed -کا اضافہ کرنے سے بنتی ہے۔ ایسے verbs کو regular verbs کہا جاتا ہے۔ اِس اضافی ed- کی pronunciation کے لیے مندرجہ ذیل rules کو مدِّنظر رکھیں:

تمام vowels اور مندرجہ ذیل sounds کے بعد آنے والے ed- کو  /d/ پڑھیں:

/m/, /n/, /ŋ/, /l/, /g/, /ʤ/,  / z/, /b/, /v/

cried, tried, hurried, weighed, blamed, planned, banged, smiled, begged, judged, sneezed, absorbed, lived

مندرجہ ذیل sounds کے بعد ed- کو /t/ پڑھیں:

/k/, /p/, /f/, /s/, /ʃ/, /ʧ/

picked, hopped, laughed, crossed, pushed, watched

/d/ اور /t/  کے بعد اضافی ed- کو /ɪd/ پڑھیں:

decided, ended, landed, started, visited, waited

بعض verbs کی past form کسی اصول کے بغیر بنتی ہے انہیں irregular verbs کہتے ہیں۔ ان کی مختلف forms کو زبانی یاد رکھنا ضروری ہے، مثلاً:

come ~ came

do ~ did

read ~ read /red/

know ~ knew

tell ~ told

write ~ wrote

have ~ had

eat ~ ate

simple past tense مندرجہ ذیل مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے:

• past time میں کسی خاص وقت پر واقع ہونے والے events کو بیان کرنے کے لیے۔ اِس طرح کے sentences میں عموماً ایسے adverbials of time استعمال ہوتے ہیں جو  past کو ظاہر کرتے ہیں، مثلاً:

yesterday, last Saturday, three weeks ago, once, last year, at 7 p.m.

یہ استعمال event past کہلاتا ہے۔ اِس کی مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:

      We watched that film yesterday.یہ فلم ہم نے کل دیکھی۔
      He left two days ago.دو دن پہلے وہ چلا گیا۔

• ایسے حقائق یا واقعات کو بیان کرنے کے لیے جو past time میں ہمیشہ کے لیے درست ہوتے تھے، مثلاً:

She looked upset.وہ پریشان دکھائی دیتی۔
He lived in Peshawar.وہ پشاور میں رہتا تھا۔
When I was young, I hated meat.جب میں چھوٹا تھا تو مجھے گوشت سے نفرت تھی۔
He travelled a lot.اُس نے بہت سفر کیا/ وہ بہت سفر کرتا تھا۔

یہ استعمال state past کہلاتا ہے۔ اِس کے لیے used to + plain present بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، مثلاً:

When I was young; I used to hate meat.

He used to travel a lot.

• past habits کو بیان کرنے کے لیے۔ یہ استعمال habitual past کہلاتا ہے۔ یہاں پر habit سے مراد کسی کام کو مخصوص وقفے سے یا کسی خاص routine سے یا کسی خاص موقعے پر ہمیشہ کرنا ہے، مثلاً:

They travelled to Italy every summer.وہ ہر بار گرمیوں کے موسم میں اٹلی جاتے۔
We played games on the street.ہم گلی میں کھیل کھیلتے۔

اِن تینوں استعمالات کو timeline پر یوں ظاہر کیا جا سکتا ہے:

اِس میں T سے مراد time-orientation ہے۔

• بعض اوقات ہم time reference کے بغیر simple past استعمال کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں ہمیں general knowledge یا بات کے context سے time کا کچھ نہ کچھ اندازہ ہوتا ہے، مثلاً:

Leonardo da Vinci painted the Mona Liza.لیونارڈو ڈا ونچی نے مونالیزا پینٹ کی۔
She posted the letter.اس نے خط لیٹر بکس میں ڈالا۔
He died in his room.وہ اپنے کمرے میں مرا۔

اِس میں ہمیں اندازہ ہے کہ لیونارڈو نے مدتوں پہلے پینٹنگ بنائی، خط کتنی دیر پہلے پوسٹ کیا گیا اور یہ کہ وہ کب مرا۔

اِس tense کے اردو sentences میں فعل کا اختتام ا، ی، یے، ئی، ئے وغیرہ پر ہوتا ہے۔ مضار ع کا اختتام بھی اسی طرح ہوتا ہے۔ اِس لیے اِس کی بجائے situation اور time کے مطابق مناسب tense استعمال کرتے ہوئے ترجمہ کریں۔

Simple past tense: Negatives

(i)   اِس tense کے negative sentences میں plain present form of the verb استعمال ہوتی ہے۔

(ii)  negative بنانے کے لیے subject کے بعد اور verb سے پہلے did not استعمال کرتے ہیں۔

sentence structure عموماً اِس طرح ہوتی ہے:

Subject + did not + plain present verb + object (+ adverbial).

She did not play tennis yesterday.کل اُس نے ٹینس نہیں کھیلی۔
I did not break cups.میں نے کپ نہیں توڑے۔
Grandpa did not tell us a story.دادا ابو نے ہمیں کہانی نہ سنائی۔
We did not buy meat.ہم نے گوشت نہیں/ نہ خریدا۔
The eggs did not break.انڈے نہ ٹوٹے۔
The bird did not fly from its nest.پرندہ اپنے گھونسلے سے نہ اڑا۔

ان میں didn’t کو بطور contraction استعمال کرتے ہیں۔

Simple past tense: Interrogatives

(i)   اِس tense کے interrogative sentences میں بھی plain present form of the verb ہی استعمال ہوتی ہے۔

(ii)  question بنانے کے لیے subject سے پہلے did استعمال کرتے ہیں۔

sentence structure عموماً اِس طرح ہوتی ہے۔

Did + subject + plain present verb + object (+ adverbial)?

آخر میں question mark یعنی ? لکھنا نہ بھولیں۔

Did you understand the grammar lesson?کیا تم نے گریمر کا سبق سمجھا؟/کیا تمہیں گریمر کے سبق کی سمجھ آئی؟
Did you see the giraffe in the zoo?کیا تم نے چڑیا گھر میں زرافہ دیکھا؟
Did they go to the cinema yesterday?کیا وہ کل سینما گئے؟
Did Ayesha start her new book?کیا عائشہ نے اپنی نئی کتاب شروع کی؟

(iii) wh-questions  میں wh- word کو  did سے پہلے لگاتے ہیں، مثلاً:

When did you see me?آپ نے مجھے کب دیکھا؟
What did you drink for breakfast today?آج آپ نے ناشتے کے لیے کیا پیا؟
Where did we go last night?ہم پچھلی رات کہاں گئے تھے؟
Why did they shut their books?انہوں نے اپنی کتابیں کیوں بند کیں؟/انہوں نے اپنی کتابیں کیوں بند کر لیں؟
How much did that phone cost?اُس فون پر کتنی لاگت آئی؟/اُس فون کی قیمت کیا تھی؟

(iv) negative questions بنانے کے دو طریقے ہیں:

(a) عام questions میں did کے بعد not لگا دیں ،مثلاً:

Did not you take photos?کیا تم نے تصویریں نہیں لی تھیں؟/کیا تم نے تصویریں نہ لی تھیں؟
Didn’t they eat meal?کیا انہوں نے کھانا نہ کھایا؟/ کیا انہوں نے کھانا نہیں کھایا تھا؟
Didn’t I come on time?کیا میں وقت پر نہیں آئی تھی؟/ کیا میں وقت پر نہیں آیا تھا؟

(b) عام questions میں subject  کے بعد not کا اضافہ کر دیں، مثلاً:

Did you not take photos?کیا تم نے تصویریں نہیں لی تھیں؟/کیا تم نے تصویریں نہ لی تھیں؟
Did they not eat meal?کیا انہوں نے کھانا نہ کھایا؟/ کیا انہوں نے کھانا نہیں کھایا تھا؟
Did I not come on time?کیا میں وقت پر نہیں آئی تھی؟/ کیا میں وقت پر نہیں آیا تھا؟

لیکن ان میں سے پہلا طریقہ زیادہ عام ہے اور اُس میں بھی عام بول چال میں contraction یعنی didn’t استعمال کرتے ہیں۔

Exercises

Exercise 1

Change the following to make correct sentences in the simple past tense.

  1. I watch a movie yesterday.
  2. When did the sun rose yesterday?
  3. Did Hanzala ate all the biscuits?
  4. Why have you close the door?
  5. Did they missed the train?

Exercise 2

Change the following sentences to wh- questions. Ask for the required information.

  1. Columbus discovered America. (Who)
  2. He arrived here by bus. (How)
  3. Mr. Brown knew Greek. (Who)
  4. Hira bought a dozen eggs. (How many)
  5. We kept our handkerchiefs in the drawer. (Where)
  6. We liked the food for its taste. (Why)
  7. She went to the seaside last summer. (When)
  8. Huma liked red roses. (Which)
  9. We returned the neighbour’s dog. (Whose)
  10. You gave him a gift. (Whom)

Tip: جو معلومات حاصل کرنی ہوں وہ wh- question میں موجود نہیں ہوتیں۔ questions بناتے وقت اِس بات کا بھی خیال رکھیں۔

Answers to Exercises

Exercise 1

  1. I watched a movie yesterday.
  2. When did the sun rise yesterday?
  3. Did Hanzala eat all the biscuits?
  4. Why did you close the door?
  5. Did they miss the train?

Exercise 2

  1. Who discovered America?
  2. How did he arrive here?
  3. Who knew Greek?
  4. How many eggs did Hira buy?
  5. Where did we keep our handkerchiefs?
  6. Why did we like the food?
  7. When did she go to the seaside?
  8. Which roses did Huma like?
  9. Whose dog did we return?
  10. Whom did you give a gift?